مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی حماس نے ایک بیان میں عراق اور شام کے خلاف امریکی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عراق اور شام کی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عراق اور شام میں اس وحشیانہ جارحیت کے ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن ہیں جو اس طرح کے اقدامات سے خطے میں جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
اس بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک غزہ کے عوام کے خلاف قابض صیہونی فوج کی نسل کشی اور مقبوضہ فلسطین اور عرب سرزمین کے خلاف اس کے وحشیانہ جرائم بند نہیں ہوتے اس وقت تک خطے میں استحکام اور امن ممکن نہیں۔ لہذا واشنگٹن کو اپنی دشمنانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے عرب اقوام کے مفادات کا احترام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ کل رات امریکی دہشت گرد فوج کے سینٹرل کمانڈ ہیڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں عراق اور شام کے ٹھکانوں پر حملے کی تصدیق کی۔
آپ کا تبصرہ